امریکہ اور برطانیہ میں ٹرمپ کی نسل پرست حکومت کیخلاف مظاہرے


امریکہ اور برطانیہ میں ٹرمپ کی نسل پرست حکومت کیخلاف مظاہرے

نسل پرستی کی مذمت نہ کرنے کے سبب سینکڑوں امریکی شہریوں نے شمالی ریاست اوریگن میں ٹرمپ کی نسل پرست حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے شارلٹس ول میں نسل پرستوں کے ہاتھوں مارے جانے والوں کا ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مظاہرین ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے شارلٹس ول میں نسل پر ست گروہوں کے پرتشدد اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔

شارلٹس ول میں نسل پرستوں کے پرتشدد اقدامات میں تین افراد مارے گئے تھے۔

واضح رہے صدر ٹرمپ نے نسل پرستوں کے اقدامات کی مذمت سے گریز کیا ہے جس کے سبب انہیں اندرون اور بیرون ملک کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لندن میں بھی سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کرکے صدر ٹرمپ کی نسل پرستانہ اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

مظاہرین لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے صدر ٹرمپ کے بیانات اور پالیسیوں کو امریکی عوام کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے ان کے فوری استعفی کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خود کو ٹرمپ کی پالیسیوں سے دور رکھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری