دہشتگردوں کو تربیت دینے والے مدارس آج بھی کھلے ہیں، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردوں کو تربیت دینے والے مدارس آج بھی کھلے ہیں، ثروت اعجاز قادری

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ان قوتوں کو اہمیت دی، جو دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں، اہلسنت کی کسی ایک بڑی جماعت کے سربراہ کو بلا کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ایسے اقدام کئے جس کا فائدہ آمرانہ سوچ نے اٹھایا ہے۔

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس اپنے منہ اپنی تعریف کے سوا کچھ نہیں ہے، غازی ممتاز قادری کو کونسی قوتوں کے ایماء پر پھانسی دی گئی، عوام کے سامنے لایا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ چوہدری نثار نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ان قوتوں کو اہمیت دی، جو دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں، اہلسنت کی کسی ایک بڑی جماعت کے سربراہ کو بلا کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، جو مدارس دہشتگردی کی تربیت گاہ بنے، وہ آج بھی کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار بتائیں کہ 45 سال سے پاکستان میں رہنے اور پیدا ہونے والے بنگالیوں کے شناختی کارڈ کیوں بلاک کئے گئے، آج بھی بنگالی قوم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری