امام خامنہ ای نے جنرل دہقان کو دفاعی امور میں اپنا مشیر مقرر کردیا


امام خامنہ ای نے جنرل دہقان کو دفاعی امور میں اپنا مشیر مقرر کردیا

اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے ایک حکم نامے کے ذریعے سابق وزیر دفاع میجر جنرل حسین دہقان کو دفاعی صنعتی شعبہ میں اپنا مشیر مقرر کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے ایک حکم نامے کے ذریعے سابق وزیر دفاع میجر جنرل حسین دہقان کو دفاعی صنعتی شعبہ میں اپنا مشیر مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل دہقان دفاعی امور اور دفاع سے متعلق صنعت میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔

امام خامنہ ای نے اپنے حکم نامے میں جنرل دہقان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی شعبہ میں آپ کی علمی خدمات اور تجربات کے طفیل ایران کی دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی میں ریسرچ و تحقیقات میں توسیع و فروغ  اور ترقی و  پیشرفت کی توقع کی جاتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری