سنگاپور کے قریب امریکی جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا


سنگاپور کے قریب امریکی جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا

سنگاپور کے قریب امریکی جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا جس میں 5 سیلرز زخمی جبکہ 10 لاپتہ ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سنگاپور کے قریب امریکی جنگی جہاز مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 5 سیلرز زخمی جبکہ 10 لاپتہ ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ سنگاپور کے قریب آبنائے ملاکا میں ہوا۔ امریکی بحریہ کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری