پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، جنرل زبیر محمود


پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، جنرل زبیر محمود

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ کیا ہے، دورے کے موقع پر ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے دورہ نیسکام کے موقع پر نیسکام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل زبیر محمود حیات نے انجینئرز کی کارکردگی اور اسٹریٹیجک نظام کی تعریف کی اور کہا کہ نیسکام کی کوششوں سے ملکی دفاعی نظام مضبوط ہوا ہے جبکہ تینوں مسلح افواج کیلئے روایتی ہتھیاروں کی تیاری میں نیسکام کا کردار قابل تعریف ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اس کی کم سے کم دفاعی صلاحیت ملکی چینلجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہے۔جنرل زبیر نے کہا ہماری مادر وطن کا تقاضہ ہے کہ  اس کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی غفلت نہ برتی جائےجبکہ ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری