داعش کی نابودی نزدیک ہے، تہران پر حملہ داعش کی حماقت کی انتہا تھی، جنرل سنائی


داعش کی نابودی نزدیک ہے، تہران پر حملہ داعش کی حماقت کی انتہا تھی، جنرل سنائی

سپاہ پاسداران کے سیاسی معاون کا کہنا ہے کہ شہید حججی کی شہادت تکفیریوں کی شکست اور نابودی کی علامت ہے، اب داعش کی نابودی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی معاون جنرل رسول سنائی راد کا کہنا ہے کہ شہید حججی کی شہادت تکفیریوں کی شکست اور نابودی کی علامت ہے، اب دہشت گردوں کے خاتمے کے ایام قریب آچکے ہیں۔

جنرل سنائی راد کا کہنا ہے کہ تکفیریوں نے شہید حججی کی اسیری کی تصاویر شائع کرکے اپنا رعب اور دبدبہ دیکھانا چاہا لیکن دنیا پر واضح ہوگیا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کس قدر طاقتور ہے اور اب دہشت گردوں کے خاتمے کے ایام قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد مسلمان تو کیا انسان کہنے کے لائق بھی نہیں ہیں۔

تکفیری دہشت گرد مکمل طور پر امریکہ اور اسرائیل کی نمائندگی کررہے ہیں ان کا اصل ہدف اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنا ہے۔

امریکہ، اسرائیل سمیت دنیا کی اسلام دشمن قوتیں تکفیری دہشت گردوں کو استعمال کرکے اسلام کے خلاف کام کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا داعشی دہشت گردوں نے کبھی ایک گولی اسرائیل کی طرف نہیں چلائی کیونکہ اسرائیل کے خلاف لڑنا ان کے عقیدے کے خلاف ہے اور ان کے ساتھ اسرائیل کی ہمدردیاں واضح ہیں۔

جنوبی شام میں امریکی حکام نے دیکھا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کو کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں تو فوری طور پر مذاکرات کرانے کی کوشش کی گئی تاکہ دہشت گردوں کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اصل اسلام اور امریکی، استعماری اسلام کے درمیان سخت مقابلہ ہے، تکفیری اسلام کی رہبری سعودی عرب نے اپنے ذمے لی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود تکفیریوں اور استکباری طاقتوں کی نمائندگی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہر وقت اسلامی مزاحمتی تحریک کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش میں ہے۔

موصل کی آزادی، اسلامی مزاحمتی تحریک کی فتح کی واضح علامت ہے اب پوری دنیا سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شامی حکومت کی درخواست پر اس ملک کا دفاع کررہے ہیں جبکہ یورپی ممالک  نےتکفیریوں کی بھرپور انداز میں رہنمائی کی اور اب خود اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا خطے میں داعش کا سب سے بڑا حامی امریکہ ہے اور داعش کے ذریعے اسلامی ممالک کو ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب داعش کی نابودی نزدیک ہے، تہران پر داعش کا حملہ ان کی حماقت کی انتہا تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری