نواز شریف اندورنی خلفشار اور رسہ کشی کی وجہ سے ڈوب گئے، آصف زرداری


نواز شریف اندورنی خلفشار اور رسہ کشی کی وجہ سے ڈوب گئے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اندورنی خلفشار اور رسہ کشی کی وجہ سے ڈوب گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے نواز شریف اندورنی خلفشار اور رسہ کشی کی وجہ سے ڈوب گئے۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے  خود کو مقتدر بنانے کی کوشش کی وہ  اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔

آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نیلم جبار، بشیرریاض، عبدالقادر شاہین، قیوم سومرو، عزیز الرحمان چن نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے اور عوام بلاول بھٹو کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، قوم کا ہر طبقہ بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کر رہا ہے جب کہ خود کو لیڈر کہنے والے مصنوعی سیاستدانوں کے چہروں کی چمک اتر چکی ہے۔

اکسپرس نیوز کے مطابق آصف زرداری نے سابق صدر نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی جس کی وجہ سے کسان اور مزدور برباد ہو گئے،  ن لیگ کے حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی جس سے ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو مضبوط کیا  جبکہ نواز شریف نے جمہوریت کو کمزور کرنے میں کوءی کسر نہیں چھوڑا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری