امریکہ افغانستان میں مزید 4 ہزار فوجی بھیجے گا


امریکہ افغانستان میں مزید 4 ہزار فوجی بھیجے گا

امریکی صدر نے 16 سال کی طویل مدت کے دوران مسلسل ناکامیوں کے باوجود مزید 4 ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر نے مزید چار ہزار فوجی افغانستان بھیجنےکی منظوری دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید چار ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دی ہے۔

افغانستان میں اس وقت امریکا کے آٹھ ہزار پانچ سو فوجی تعینات ہیں۔ مزید چار ہزار فوجیوں کے بعد یہ تعداد بارہ ہزار پانچ سو ہوجائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آرلینگٹن کے فوجی اڈے سے براہ راست خطاب کیا اور افغانستان کے بارے میں واشنگٹن کی نئی پالیسی کا اعلان کیا۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کرکے نئی افغان پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ امریکہ گزشتہ 16 سالوں سے افغانستان میں مسلسل ناکامی کی منہ دیکھتا رہا ہے لیکن جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری