ایران اور لبنان کی شام بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر تاکید


ایران اور لبنان کی شام بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر تاکید

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کو حل کرنے کیلئے آستانہ امن مذاکرات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کے دورے پر جانے والے ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے تہران، ماسکو اور انقرہ کے توسط سے شام کے پرامن حل کے لئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحران کے خاتمے کے لئے قازفستان میں آستانہ امن مذاکرات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی.

انہون نے شام کے بحران کے خاتمے کے لئے لبنانی حکومت کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان سمیت خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے مثبت اور اہم کوششوں کی حمایت کرے گا.

انہوں نے لبنانی صدر میشل عون کا مستقبل قریب میں ایران کے دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کی روابط اپنے نئے دور میں داخل ہونگے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے شام میں قیام امن کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے توسیع کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ گزشتہ روز لبنانی حکام کی دعوت پر بیروت پہنچے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری