امام خامنہ کی جانب سے نئے آرمی چیف اور مسلح افواج کے نائب سربراہ کی تعیناتی


امام خامنہ کی جانب سے نئے آرمی چیف اور مسلح افواج کے نائب سربراہ کی تعیناتی

امام خامنہ ای کے فرمان پر میجر جنرل عطا اللہ صالحی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نئے آرمی چیف کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے الگ الگ حکمناموں کے ذریعے ایران کے نئے آرمی چیف اور مسلح افواج کے نائب سربراہ کو مقرر کردیا ہے۔

انہوں نے ان حکمناموں میں میجر جنرل عطا اللہ صالحی کو مسلح افواج کے نائب سربراہ اور میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو نئے آرمی چیف کے طور پر تعینات کیا ہے۔

انہوں نے نئے آرمی چیف و مسلح افواج کے نائب سپہ سالار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

انہوں نے مزید فرمایا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی فضا کو مزید وسعت دینی چاہئے۔

سپریم لیڈر نے اپنے اس حکم میں سابق آرمی چیف جنرل صالحی کی خدمات اور ان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے نئی ذمہ داری کے حوالے سے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری