بارسلونا حملے کے متاثرین کے ساتھ مسلمانوں کی ہمدردیاں + تصاویر


بارسلونا حملے کے متاثرین کے ساتھ مسلمانوں کی ہمدردیاں + تصاویر

گزشتہ دنوں بارسلونا میں دہشت گردی کے شکارہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار ہمدردی کرنے سینکڑوں مسلمانوں نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر مظاہرہ کئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ڈیلی میل کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارسلونا کے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے گزشتہ دنوں دہشت گردی کے شکار ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔

مسلم کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے بارسلونا کے ایک چوک پر جمع ہوکر دہشت گردی کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

 واضح رہے کہ عرصہ قبل بارسلونا میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ ایک شخص نے راہ گیروں پر جان بوجھ کر وین چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 63 شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری