جابری انصاری کی حسن نصراللہ سے اہم گفتگو


جابری انصاری کی حسن نصراللہ سے اہم گفتگو

عربی اور افریقی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مزاحمتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے اہم گفتگو کی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے آج منگل کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مزاحمتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے اہم گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق حسین جابری انصاری نے سید حسن نصراللہ  سے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سیکورٹی مسائل کے بارے میں اہم بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص لبنان اور شام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح  رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب لبنانی فوج اور حزب اللہ مل کر ملک کے مشرقی علاقوں میں دہشت گرد عناصر بالخصوص داعش اور النصرہ فرنٹ کے خلاف کامیاب آپریشن کر رہی ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے صدر میشل عون، اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ جبران باسیل کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں لبنانی حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے بیروت کے دورے پر ہیں۔

نائب وزیرخارجہ بیروت میں اعلیٰ حکام سے لبنان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری