کلثوم کو گلے کا کینسر، انتخابی مہم مریم لڑیں گی


کلثوم کو گلے کا کینسر، انتخابی مہم مریم لڑیں گی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق  بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحت یاب بھی ہو جائیں گی۔

بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں مگر اب وہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی جگہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی اور ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد کلثوم نواز انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں شریک ہوں گی

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری