عراقی فوج کا مرکزی تلعفر پر حملہ، متعدد داعشی ہلاک


عراقی فوج کا مرکزی تلعفر پر حملہ، متعدد داعشی ہلاک

عراقی فوج نے مرکزی تلعفر پر حملہ کرکے متعدد علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورسز تلعفر کے مرکز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور مرکزی شہر کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے تلعفر کے مرکز پر حملے کرنا شروع کردئے ہیں۔

حشد الشعبی کے کمانڈر عبدالامیر یارالله کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کے دستوں نے تلعفر کے بائیں اور حشد الشعبی نے دائیں جانب سے حملوں کا آغاز کردیا ہے اور نہایت تیزی کے ساتھ پیشقدمی کررہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے تعلفر کے علاقے النور اور الکفا کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن کے دوسرے روز ہی تلعفر کے 11 اہم علاقوں کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مکمل طور پر تلعفر کا محاصرہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے پاس تسلیم یا موت کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراق بھر سے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔

موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے۔ یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری