یمن میں ہوٹل پر سعودی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی

یمن میں ہوٹل پر سعودی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں آل سعود کے اتحادی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صنعا میں سعودی جارحانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نےفضائی حملہ صنعاء کے قصبے ارہاب میں واقع ایک ہوٹل پر کیا تھا  جہاں تقریباً 100 کے قریب عام شہری موجود تھے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر شہادتوں کی تعداد 60 ہے۔

یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ یمن کے سابق مفرور صدر کی معاونت سے یہ فضائی حملہ عرب عسکری اتحاد کی جانب سے کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب صنعاء کے مختلف مقامات پر 25 فضائی حملے کیے جن میں  یہ ہوٹل بھی شامل تھا جہاں سب سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت صنعاء سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جانب سے ختم نہ ہونے والا ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2014 سے اب تک یمن میں 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری