لاہور این اے 120 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم


لاہور این اے 120 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے لاہور کے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے بتایا ہے کہ لاہورضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن سے فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری