گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ


گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

صوبہ گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ڈیلی کے ٹو کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز سکردو سے 37 کلو میٹر جنوب مغرب تھا اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

گلگت بلتستان میں کئی بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری