قطر نے ایران کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا


قطر نے ایران کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کے لئے دوبارہ تہران میں اپنا سفیر تعینات کرنا چاہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے آج علی الصبح اعلان کیا ہے کہ  اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ دوبارہ سفارتی تعلقات شروع کرنے کے لئے اپنا سفیر تہران بھیج رہا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کا سفیر جلد واپس تہران پہنچ جائیں گے۔

قطر نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں سعودی سفارت خانے کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر قطر نے بھی ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ حقائق جاننے کے بعد اب وہ انہیں اپنے کئے پر سخت پشیمانی ہے اور دوبارہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصرنے پانچ جون کو قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کئے ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں ان ملکوں نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس بات کو بہانہ بناکر ختم کئے کہ دوحہ علاقے میں ان گروہوں کی حمایت کرتا ہے جو ایران کے زیر اثر ہیں اور دوسری یہ کہ قطر عرب ملکوں کے موقف کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔

سعودی عرب نے قطر پر دباؤ ڈالنے کے لئے بعض عرب اور افریقی ملکوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

ان ممالک نے قطر کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دوحہ پر تمام راستے بند کردئے ہیں جبکہ اسلامی جمہوری ایران نے قطر کیلئے اپنے تمام دروازے کھول دئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری