پاکستان امریکن نیٹو اتحاد سے الگ ہونیکا اعلان کرے، عبدالقیوم خان


پاکستان امریکن نیٹو اتحاد سے الگ ہونیکا اعلان کرے، عبدالقیوم خان

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی دھمکیوں کا زور دار جواب دے کر قوم کے سرفخر سے بلند کر دئیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر، سابق سینئر وزیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی دھمکیوں کا زور دار جواب دے کر قوم کے سرفخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ جن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان امریکن نیٹو اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کرے اور سینیٹ نیشنل اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلا کر امریکہ اور اس کے یاروں بھارت، اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ملت پاکستان کا ہر فرد بشمول کشمیری بھوک فاقہ کشی قبول کر لینگے مگر سر نہیں جھکائیں گے۔

آرمی چیف نے امریکی مالی، عسکری امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر طرح کے حالات کا پہلے بھی ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ناصرف مقابلہ کرینگے بلکہ منہ توڑ جواب دینگے۔

راجہ عبدالقیوم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری قومی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امریکی دھمکی کے جواب میں اس کی زبردست خبر لی۔

راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ پاک افواج کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی تائید وحمایت جاری رکھنے کے عزم کے اظہار بھی زبردست ملکی ترقی سلامتی کی پالیسی کا عکاس ہے۔ کشمیری بھی پاکستان کے عوام اور افواج کو کبھی مایوس نہیں کرینگے اور سبز ہلالی پرچم کی آن شان کیلئے اپنی جانیں نچھاور کر دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری