ایران، اسرائیل اور دنیا کے لیے خطرہ ہے، صہیونی وزیراعظم

ایران، اسرائیل اور دنیا کے لیے خطرہ ہے، صہیونی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان ملاقات میںشام کے اندر بڑھتے ہوئے ایرانی اثر و رسوخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع شہر سوچی میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں نیتن یاہو نے پیوٹن پر واضح کیا کہ شام کے اندر بڑھتا ایرانی کردار مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے روسی صدر کو بتایا کہ عالمی برادری کی مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں سے دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ تو کیا جا رہا ہے لیکن اْس کی جگہ اب ایران نے نمودار ہونا شروع کر دیا ہے جو مشرق وسطیٰ کے علاوہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کا سبب بن سکتا ہے جس کا اثر و رسوخ واضح طور پر یمن اور لبنان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نیتن یاہو نے مذید کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو تباہ و برباد کیے جانے کی دھمکیاں کسی بھی طور پر تعمیری و مثبت عمل نہیں۔

واضح رہے کہ سابق روسی سفیر ٹسوی ماگن نے اسرائیل کو یاددلایا ہے کہ ماسکو حکام نے اسرائیل کو قانع کرنے کی کوشش کی کہ ایران شام میں مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں ہے اور تل ابیب کو اس بارے میں خدشات نہیں ہونی چاہئے۔ ماسکو نے شام میں ایران کے کردار کو مثبت قرار دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری