قاسمی: آل خلیفہ بیہودہ الزامات کے بجائے اپنے عوام کے جائز مطالبات کو پورا کریں


قاسمی: آل خلیفہ بیہودہ الزامات کے بجائے اپنے عوام کے جائز مطالبات کو پورا کریں

ایرانی دفتر خارجہ کےترجمان کا بحرینی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل خلیفہ خطے میں تفرقہ اور شدت پسندی پھیلانے کے بجائے اپنے عوام کے جائز مطالبات پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں تفرقہ اور شدت پسند پھیلانے کے بجائے اپنے عوام اور حکومت کے درمیان قومی مصالحہ اور علاقائی سالمیت کے لئے مثبت کردار ادا کریں.

انہوں نے کہا کہ تہران نے کبھی بھی خطے کے ممالک بالخصوص بحرین میں تشدد، عدم استحکام اور تناو کو ہوا دینے کی کوشش نہیں کی ہے اور اس حوالے سے بحرین کے الزامات مضحکہ خیز اور من گھڑت ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ بدقسمتی سے بحرینی حکومت اپنے عوام کے جائز احتجاج اور مطالبات کے خلاف جانبدارانہ رویہ اپنایا بالخصوص سماجی گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے آج حکومت اور بحرینی عوام کے درمیان بہت فاصلے پیدا ہوئے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحرینی مسئلے کے حل پر سیاسی طریقوں کی حمایت کرتا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے بحرینی عوام کے جائز مطالبات کے رد عمل میں ریاست کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر حفاظتی اقدامات مسلط کرنے سے بحرین میں جاری بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا.

انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی مطالبات جائز ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مسلط کردہ حفاظتی اقدامات سے بحرین میں جاری بحران کے حل کے لئے ایک غیر موثر طریقہ ثابت ہوگا۔

ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے ان خیالات کا اظہار بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے ایران مخالف الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔
 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری