داعش، القاعدہ اور طالبان کی سرپرستی کرنے والا امریکہ اپنے گریباں میں جھانکے + تصاویر


داعش، القاعدہ اور طالبان کی سرپرستی کرنے والا امریکہ اپنے گریباں میں جھانکے + تصاویر

پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے ساجد کاظمی کی رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنما ایم ڈبلیو ایم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کلب پاراچنار پہنچے اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرین نے اس موقع پر فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے راہنما حاجی یوسف حسین، مجلس علماء کے راہنما علامہ باقر، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما شفیق طوری، ڈاکٹر سید حسین جان اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ قبائل فورسز کے ساتھ ہیں کیونکہ فورسز نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی مختلف محاذوں پر دہشتگردی کا مقابلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں حالات میں امریکہ کی ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان پر ایٹم بم گرانے والا اور افغانستان اور عراق سمیت کئی ممالک کو تباہ کرنے والا ملک کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے کرتوتوں کا مشاہدہ کرے اور بین الاقوامی قوتیں امریکہ کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔ داعش اور القاعدہ و طالبان کی سرپرستی کرنے والا امریکہ اپنے گریباں میں جھانکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری