شمالی کوریا نے سمندر میں تین میزائل داغ دیے


شمالی کوریا نے سمندر میں تین میزائل داغ دیے

امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین کم درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کو شمالی کوریا کے صوبے گانگون سے داغا گیا اور وہ تقریباً 250 کلو میٹر تک اڑے۔

گزشتہ ماہ ایک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی علاقے گوام پر میزائل حملہ کرے گا۔

تاہم امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

شمالی کوریا اکثر اس وقت میزائل داغتا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ مل کر فوجی مشقیں کرتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ہزاروں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کا بڑا حصہ کمپیوٹر سمولیٹند مشقوں پر مشتمل ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈر ڈیو بینہیم نے کہا: پہلا اور تیسرا میزائل پرواز کے دوران ناکارہ ہو گیا جبکہ دوسرا میزائل بظاہر اڑتے ہی پھٹ گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ میزائل 30 منٹ کے اندر اندر داغے گئے۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے کہا: فوج شمال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ مزید اشتعال انگیزی سے نمٹا جا سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری