ایران کی افغانستان میں شیعہ مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت


ایران کی افغانستان میں شیعہ مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز کابل میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 40 افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ایسی سفاکانہ کاروائیوں کا مقصد افغان قوم کی وحدت اور یکجہتی کو متاثر کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کابل کی امام زمان (ع) مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کابل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت بالخصوص افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

قاسمی نے مزید کہا کہ یقینا دہشتگردوں کی ایسی سفاکانہ کاروائیوں کا مقصد افغان قوم کی وحدت اور یکجہتی کو متاثر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام دہشتگردوں کی سازشوں کے سامنے باہمی اتحاد اور یکجہتی کو مزید مستحکم بنائیں۔

یاد رہے کہ چار حملہ آوروں نے جمعہ کے روز کابل کے شمالی علاقے خیرخانہ میں واقع امام زمان (ع) کی مسجد میں دھاوا بول دیا اور وہاں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 40 افراد شہید جبکہ 95 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری