نواز اور شہباز شریف کے بچوں کی اچانک لندن روانگی


نواز اور شہباز شریف کے بچوں کی اچانک لندن روانگی

نواز اور شہباز شریف کے بچے قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اچانک لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نواز اور شہباز شریف کے اہل خانہ اچانک لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ہیں، دونوں بھائیوں کے بچے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 757 سے روانہ ہوئے ہیں۔

لندن جانے والے افراد میں نواز شریف کی دوسری بیٹی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہواسماءعلی، شہباز شریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن روانہ ہونے والے افراد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جو کہ وہاں کینسر کا علاج کروا رہی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری