فرانسیی وزرائے خارجہ اور دفاع عراق پہنچ گئے


فرانسیی وزرائے خارجہ اور دفاع عراق پہنچ گئے

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فرانس کے وزرائے خارجہ اور دفاع عراق کے دورے پر دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے شرق الاوسط کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیرخارجہ ایف لاؤڈیرین اور وزیردفاع عراق کے دورے پر دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

فرانسیسی حکام بغداد میں عراقی حکام سے مھاجرین اور داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی وزیر دفاع نے ذآه بغداد کا دورہ کیا تھا۔

جمیز نےعراقی وزیراعظم اور اس ملک نغ اعلیٰ حکام سے عراق سمیت خطے کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عراق کی سلامتی اور ارضی اتحاد پر زور دیا تھا۔

جیمز کا کہنا تھا کہ عراق نے موصل کی آزادی میں بڑی قربانیاں دی ہیں موصل میں داعش کے خلاف جنگ میں 1200 سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو قابل تحسین ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے عراقی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حیدر العبادی کی سیاسی بینش اور فوج میں رد و بدل کی وجہ سے موصل آزاد ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی عوام کا کہنا ہے کہ امریکی حکام عراق میں ڈبل گیم کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور کئی مرتبہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کی مدد کرتے نظر آئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری