مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین افراد کی شہادت

مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین افراد کی شہادت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران مزید تین کشمیری شہید کردئے جبکہ ضلع پلوامہ میں پولیس لائنز پر نامعلوم افراد کے حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور دیگر علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا تو خاندان کے افراد نے خواتین کی بیحرمتی کی مزاحمت کی۔ قابض فوج نے فائرنگ کرکے تین کشمیریوں کو شہید اور خاندان کے دیگر ارکان کو زخمی کردیا۔ اس سے پہلے ضلع پلوامہ میں ہی نامعلوم افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر حملہ کردیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

سید علی گیلانی نے قابض فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں قتل کی مذمت کی اور پاکستان و بھارت کے درمیان مذاکرات کے امریکی بیان کا خیرمقدم کیا۔

گیلانی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور امریکا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے سکھ گرو کو جیل بھیجنے پر تنقید کی اور مودی حکومت سے سوال کیا کہ ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور دیگر ریاستوں اور علاقوں میں مظاہرین پر پیلٹ گن اور مرچوں والی گن استعمال کیوں نہیں کی گئی۔کیا یہ ہتھیار صرف کشمیریوں کیلئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری