عید قربان کی آمد اور پاکستان بھر میں مویشی منڈیوں کی سجاوٹ + تسنیم کی خصوصی وڈیو رپورٹ


عید قربان کی آمد اور پاکستان بھر میں مویشی منڈیوں کی سجاوٹ + تسنیم کی خصوصی وڈیو رپورٹ

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا جذبہ لئے عوام نے بھی مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے

خبر رساں ادارہ تسنیم: پاکستان بھر میں عید قربان کی آمد کے موقع پر مویشی منڈیاں سج گئیں، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا جذبہ لئے عوام نے بھی مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے، ہزاروں جانوروں کے ساتھ ساتھ، خریداروں اور بیوپاریوں کا رش بھی مویشی منڈیوں میں اُمڈ آیا ہے۔

گاہکوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال جانوروں کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہیں، جس کے باعث سنت ابراہیمی جیسے اہم فریضے کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب تاجروں نے من مانے قیمتیں لگانے کی وجہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے بے تحاشہ ٹیکسز اور مہنگائی کو قرار دیا ہے۔

بکرا عید کے موقع پر جانوروں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی عوام الناس کے لئے آسان ہو سکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری