ایران شام کے شہر حلب میں بجلی کے 5 پاور پلانٹ تعمیر کریگا


ایران شام کے شہر حلب میں بجلی کے 5 پاور پلانٹ تعمیر کریگا

شام میں گزشتہ 12 سالوں سے سرگرم ایرانی کمپنی "مپنا" نے حلب شہر می بجلی کی 5 پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مپنا کمنپی کے ایک اعلی اہلکار حسین گنجی زادہ نے دمشق کی بین الاقوامی نمائش کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مپنا کمپنی شام میں گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سرگرمیاں کر رہی ہے جس کے دوران ا تک 500 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ تعمیر کر چکی ہے۔

انہوں نے شام میں خانہ جنگی اور ناامنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ان کے 7 کارکن اور انجینیئرز کو مسلح دہشت گرد گروہوں نے اغوا کیا لیکن اس کے باوجود کمپنی نے اپنے منصوبے مکمل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کمپنی ہر سال ایک منصوبہ مکمل کرلے گی جس کے نتیجے میں حلب شہر کو دوبارہ روشنی ملے گی۔

انہوں نے شام میں امن اور امان کی صورت حال پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مپنا کمپنی شام میں توانائی کے شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینا چاہتی ہے۔

شام میں 59 ویں بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی نمائش دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت یورپی ممالک، روس، آرمینیا، بیلاروس، چین، کیوبا، مصر، بھارت، انڈونیشیا، عراق، شمالی کوریا، لبنان، فلسطین، جنوبی افریقہ، سوڈان، یمن، وینزویلا، برازیل، عمان اور پاکستان شرکت کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری