تلعفر کا 94 فیصد علاقہ آزاد/ عراقی وزیر دفاع: فتح کے اعلان کا وقت قریب ہے


تلعفر کا 94 فیصد علاقہ آزاد/ عراقی وزیر دفاع: فتح کے اعلان کا وقت قریب ہے

عراقی فورسز نے ایک ہفتے کی قلیل مدت میں داعش کو پسپا کرکے تلعفر شہر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی افواج نے داعش سے آخری عراقی شہر تلعفر کا کنٹرول بھی چھڑا لیا ہے۔

عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالعامر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی یونٹس نے تلعفر کے مرکزی حصے پر قبضہ کرکے عثمانیہ دور کے قلعے اور بساتین کے علاقے پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

عراقی میں داعش کے خلاف آپریشن کرنے والی امریکی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے مطابق اب عراقی افواج تلعفر کے 94 فیصد حصے اور 29 میں سے 27 اضلاع پر قابض ہوچکی ہیں۔

کمانڈر جنرل عبدالعامر نے بتایا کہ تلعفر کے نواحی علاقوں میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں اور عراقی فورسز داعش کے زیر قبضہ چند ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ اتوار کو تلعفر پر دوبارہ کنٹرول کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

تلعفر میں شکست کے نتیجے میں داعش کے ہاتھ سے عراق کے آخری شہر کا کنٹرول بھی نکل گیا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جولائی میں موصل کی فتح بھی اعلان کیا تھا۔

عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ تلعفر کی آزادی کا اعلان قریب الوقوع ہے اور جلد ہی عوام کو اس شہر کی مکمل آزادی کی نوید سنائی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے جنگجووں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے اور وہ مزید عراقی فوج کیساتھ لڑنے کی اسطاعت نہیں رکھتے۔

الحیالی نے مزید کہا کہ تلعفر کی مکمل آزادی کا اعلان عراقی مسلح افواج کی جانب سے جلد کیا جائیگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری