"ہم نہیں ڈرتے"؛ 5 لاکھ افراد پر مشتمل بارسلونا میں مظاہرین کا ایک ہی نعرہ


"ہم نہیں ڈرتے"؛ 5 لاکھ افراد پر مشتمل بارسلونا میں مظاہرین کا ایک ہی نعرہ

اسپین کے شہر بارسلونا میں 5 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دہشتگردی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں پانچ لاکھ سے زائد مظاہرین کا سڑکوں پر نکل کر ایک ہی نعرہ تھا کہ "ہم نہیں ڈرتے"۔

اس احتجاجی ریلی کا انعقاد گزشتہ ہفتے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کے بعد کیا گیا جس میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس ریلی میں اسپین کے بادشاہ سمیت اس ملک کے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری