سالٹ رینج اگر یورپ یا کسی ترقی یافتہ ملک میں ہوتا تو پوری دنیا کی معیشت اس کے گرد گھومتی


سالٹ رینج اگر یورپ یا کسی ترقی یافتہ ملک میں ہوتا تو پوری دنیا کی معیشت اس کے گرد گھومتی

سالٹ رینج کو اگر دنیا کا عجوبہ قرار دیا جائے تو کسی طور پر بھی غلط نہیں ہوگا، سالٹ رینج کی یہ بدقسمتی ہے کہ یہ پاکستان میں موجود ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سالٹ رینج کو اگر دنیا کا عجوبہ قرار دیا جائے تو کسی طور پر بھی غلط نہیں ہوگا، سالٹ رینج کی یہ بدقسمتی ہے کہ یہ پاکستان میں موجود ہے، سالٹ رینج اگر اس وقت یورپ یا کسی ترقی یافتہ ملک میں ہوتا تو پوری دنیا کی معیشت اس کے گرد گھومنی تھی۔

ابتدائی سروے اور تحقیق کے مطابق یہاں پر معمولی سی معدنیات سے لیکر پلاٹینم تک کے ذخائر سالٹ رینج کے اندر موجود ہیں اور سب سے بڑی بات سالٹ رینج کی تاریخ کروڑوں سال پرانی ہے اور جس کی تصدیق ہوچکی ہے، روئے زمین کے پہلے انسان کے وجود کے آثار بن امیر خاتون کے سامنے سالٹ رینج کے قدیمی پہاڑ کے اندر وار کے مقام پر ہے اور اس کے زیر استعمال سازوسامان ملا ہے، بہرحال سالٹ رینج کے اندر نیلا واہن ایک ایسا مقام ہے جہاں پر قدرتی آبشاریں ایک محسور کن منظر پیش کرتی ہیں، موٹروے کے قریب سنبل کے قریب والے پہاڑ میں بھی ایک ایسی ہی آبشار موجود ہے، سالٹ رینج کا اگر معمولی سروے بھی کیا جائے تو سیاحت کے فروخت کیلئے یہاں سے اربوں روپے سالانہ کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، بہرحال تحقیق اور جستجو کا سفر جاری ہے، ہمیں یقین ہے کہ سالٹ رینج کا اصل رنگ روپ اب بہت جلد سامنے آنیوالا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری