عراقی وزارت دفاع نے تلعفر کی مکمل آزادی کا اعلان کردیا


عراقی وزارت دفاع نے تلعفر کی مکمل آزادی کا اعلان کردیا

تلعفر آزادی کیلئے سرگرم عراق کی فوجی کمان نے اس شہر کی داعشی دہشتگردوں سے مکمل آزادی کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی فوجی آپریشن کمان کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مشترکہ تعاون سے العسکری، الصناعة الشمالیة، المعارض، دروازه تلعفر، اور الرحمه نامی علاقوں کو داعشی دہشتگردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ العیاضیہ اور اس کے ارد گرد چند گاوں تاحال دہشتگردوں کے قبضے میں ہیں اور عراقی فورسز اب العیاضیہ کی جانب پیشقدمی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ اتوار کو تلعفر کی آزادی کیلئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری