انڈر نائنٹین والیبال ورلڈ کپ؛ ایرانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی


انڈر نائنٹین والیبال ورلڈ کپ؛ ایرانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ایرانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر انڈر نائنٹین والیبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی انڈر نائنٹین  والیبال ٹیم نے بحرین میں ہونے والے انڈرنائنٹین والیبال ورلڈ کپ دوہزار سترہ کے سیمی فائنل کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو تین زیرو سے شکست دے کر  فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایرانی انڈر نائنٹین والیبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس سے پہلے اٹلی کو دو کے مقابلے میں تین سے جبکہ میکسیکو، چین، جمہوریہ چیک اور ترکی کو تین زیرو سے شکست دی تھی۔

جاپان، روس اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے بھی دوسرے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری