آذربائیجان کے دارالحکومت کے اسلحے کے ڈپو میں دھماکہ + ویڈیو


آذربائیجان کے دارالحکومت کے اسلحے کے ڈپو میں دھماکہ + ویڈیو

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسلحے کے ایک ڈپو میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی علاقے خالی کرادیے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارےنے روسیاالیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مغربی باکو کے ایک اسلحے سے بھرے ڈپو میں دھماکہ ہوا ہے۔

باکو میں حکام کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں سات افراد شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ حکام نے آس پاس کے تمام علاقوں کو خالی کرادیا ہے تاکہ بارود اور اسلحے کے دھویں سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ روس کے سرحدی علاقے میں ہوا ہے جس کی وجہ روس سے ملحقہ سرحد بھی بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری