اسرائیل امریکہ سے 17 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا۔


اسرائیل امریکہ سے 17 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے 17 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے۔

تسنیم نیوز نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ سے 17 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسرائیل نے امریکہ سے33 عدد ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی خبر دی تھی۔

دسمبر سے اب تک 5 ایف 35 لڑاکا طیارے اسرائیل کے حوالے کئے جاچکے ہیں۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی (اے ایف پی)کا کہنا ہے کہ امریکہ سے جدید ترین طیارے خریدنے کا مقصد مشرق وسطی میں اسرائیلی فوج کی برتری دیکھانا ہے۔

اسرائیل کا دوسرا اہم مقصد ایران کو پیغام دینا بھی ہے کیونکہ ایران کی طرف سے روس سے ایس 300 میزائل سسٹم حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

اسرائیل کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری سے اسرائیلی فوج کی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ ہرایف 35 لڑاکا طیارے کی قمیت 100 میلین ڈالرمقرر کی گئی ہےجبکہ پہلے والے معاہدے میں 33 عدد ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لئے 110 میلین ڈالر دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل امریکی اسلحے کا ایک بڑا خریدار ہے سالانہ امریکہ سے 3 ارب ڈالر کا جنگی ساز وسامان خریدتا ہے۔

خیال رہے کہ  طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں اور یہ نہ صرف دورِ حاضر بلکہ مستقبل میں تیار کیے جانے والے مہلک روایتی ہتھیار، کروز میزائل اور گائیڈڈ بم بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری