اگر دشمن ہم سے ناراض نہیں تو ہمیں اپنی افادیت پر شک کرنا ہوگا/ اسلامی معاشرے کی تخلیق کیلئے مقابلے کی ضرورت ہے


اگر دشمن ہم سے ناراض نہیں تو ہمیں اپنی افادیت پر شک کرنا ہوگا/ اسلامی معاشرے کی تخلیق کیلئے مقابلے کی ضرورت ہے

امام خامنہ ای نے اس موقع پر تاکید کی کہ آج انسانیت بالخصوص نوجوان نسل کو شدت کے ساتھ نئی باتوں کی ضرورت ہے اور اسلام انسان، سماج اور سیاست کے حوالے سے نئی نئی اور دلچسپ باتوں کا حامل دین ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران کے دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء نے آج پیر کے روز حضرت آیت اللہ امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایران میں دینی مدارس کے نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے ہوئی۔

رهبر معظم انقلاب نے اس موقع پر تاکید کی کہ آج انسانیت بالخصوص نوجوان نسل کو شدت کے ساتھ نئی باتوں کی ضرورت ہے اور اسلام انسان، سماج اور سیاست کے حوالے سے نئی نئی اور دلچسپ باتوں کا حامل دین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان باتوں کو دنیا تک پہنچایا جائے تو ان کی قطعی طور پر وسیع پیمانے پر پذیرائی ملے گی۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ انقلابی معیار کے تحفظ اور معاشرے کو اسلام کے مطابق ڈھانے کا عمل نہایت دشورا ہے اور اس کے لئے انتھک کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جو عناصر انقلاب کی بنیاد کے مخالف ہیں وہ معاشرے میں انقلابی معیار کے خلاف سازشیں بھی کریں گے.

آیت اللہ امام خامنہ ای نے فرمایا کہ دینی طلبا اور علماء انبیاء کی راہ کا تسلسل ہیں اور جس طرح اللہ کے نبی دنیا میں عدل و توحید کے نفاذ کے لئے کوشاں تھے ایسا ہی کام علمائے دین کی ذمہ داری ہے.

انہوں نے کہا کہ جدید دور کے مواصلاتی نظام بالخصوص سائبر اسپیس کے قیام سے اسلام کے وحدت اور نئی نظام زندگی پر مبنی پیغام کو پھیلایا جاسکتا ہے۔

امام خامنہ ای کا اسلام مخالف قوتوں کی مسلمانوں سے ناراضگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اسلام کے دشمن ہمارے عزم و ارادے سے ناراض نہیں تو ہمیں اپنی افادیت پر شک کرنا ہوگا۔
 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری