صدر روحانی کی ایرانی کھلاڑیوں کو انڈرنائنٹین والی بال عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد


صدر روحانی کی ایرانی کھلاڑیوں کو انڈرنائنٹین والی بال عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد

صدر حسن روحانی نے ایک پیغام کے ذریعے ایران کے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی والی بال چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی نوجوان والی بال مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی فتح ملک کے بہادر اور ہونہار جوانوں کی تمام شعبوں میں لازوال کامیابیوں کا تسلسل ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کی انڈرنائنٹین والی بال ٹیم کی عالمی چیمپیئن بننے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھیل حکام، کوچز اور کھلاڑیوں کی مزید کامیابی اور سربلندی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحرین کے شہر رفاع میں ہونے والے والی بال مقابلوں کے فائنل میچ میں ایران کے نوجوان کھیلاڑیوں نے روس کو 3-0 سے شکست دے کر عالمی والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

15 ویں بین الاقوامی انڈر نائنٹین والی بال چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد 18 سے 27 اگست تک بحرین میں کیا گیا۔

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ روس، جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری