اسلامی جمہوریہ ایران کے چار جدید فضائی نظام متعارف


اسلامی جمہوریہ ایران کے چار جدید فضائی نظام متعارف

اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کی جانب سے نیوی گیشن سسٹم، موسمیاتی اور ایرونٹیکل انفارمیشن مینجمنٹ کے حوالے سے چار نئے نظام متعارف کرادئے گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بروز پیر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی کی موجودگی میں خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کی جانب سے "صامت-1، سما، سمیع اور بصیر" نامی چار نت نئے فضائی نظام کی باضابطہ طور پر رونمائی کی گئی۔

واضح رہے کہ 28  اگست کو اسلامی جمہوری ایران میں خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے قیام کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی ایشیا میں ایرانی ماہرین نے پہلی سما نامی فضائی ٹریفک اور مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کرایا ہے۔

سما نظام کے ذریعے پروازوں کے لئے آسان مقصد اور سب سے شارٹ روٹ کا تعین کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری