پاکستان نیٹوسپلائی کوفوری طورپربند کردے، شیریں مزاری


پاکستان نیٹوسپلائی کوفوری طورپربند کردے، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نے حکومت سے نیٹو کی سپلائی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا، پاکستان امریکا کو واضح پیغام دے اور اگر ایکشن نہ لیا گیا تو دباؤ مزید بڑھتا رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا، پاکستان امریکا کو واضح پیغام دے پاکستان کو نیٹو سپلائی فوری طور پر روکنا ہوگی، ایکشن نہ لیا گیا تودباؤ بڑھتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری نے کہا کہ وزیرخارجہ کا دورہ امریکا منسوخ ہونا بہت ضروری تھا، امریکا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جونیئر خاتون کو پاکستان بھیج کرکیا بات کرے گا؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری