روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ایران کی شدید مذمت


روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ایران کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے میانماری مسلمانوں کے خلاف ہونے والے قتل و غارتگری اور مظالم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں پر ہونے والے مظام کا سد باب کرے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا فوری طور پر سد باب کرے۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ  عرصہ دراز سے میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ زبردستی ہجرت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ایران کو اس صورتحال پر سخت  تشویش ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ موثر پالیسی اپناتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرایے۔

قاسمی نے مزید کہا کہ میانماری مسلمانوں پر نہ صرف شدید مظالم ڈھائے جارہے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں مسلم افراد جاں بحق جبکہ دیگر بے گھر ہوکر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری