عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں نے میدان مارلیا


عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں نے میدان مارلیا

عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں نے 3 طلائی، 5 چاندی اور 1 کانسی کے تمغوں کے علاوہ 106 پوائنٹس حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں نے 3 طلائی، 5 چاندی اور 1 کانسی کے تمغوں کے علاوہ 106 پوائنٹس حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا ہے.

واضح رہے کہ عالمی کم عمر بچوں کے تیسری تائیکوانڈو چیمپئن شپ 24 آگست کومصر کے شہر شرم ‌الشیخ میں شروع ہوگئی تھی جس میں دنیا کے 45 ممالک سے 420 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں نے حصہ لیاتھا.

ایرانی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی تائیکوانڈو ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی، 5 چاندی، 1 کانسی کے تمغے اور 106 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

تھائی لینڈ کی ٹیم نے 3 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے اور 93 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہےجبکہ ترکی کی ٹیم نے 2 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری