سعودی عرب اور امارات کے اسلحے سے بھرے متعدد جہاز کس کے ہاتھ لگ گئے؟ تشویشناک انکشافات


سعودی عرب اور امارات کے اسلحے سے بھرے متعدد جہاز کس کے ہاتھ لگ گئے؟ تشویشناک انکشافات

بلغاریہ کی خاتون صحافی ڈالیاناگینسریف نے تباہ کن منصوبے کا راز فاش کردیا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے دہشتگردوں کو فراہم کرنے والے اسلحے کی گمشدگی پر چپ سادھ لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نئی مشکل میں پڑ گئے، بلغاریہ کی خاتون صحافی ڈالیاناگینسریف نے تباہ کن منصوبے کا راز فاش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ صحافی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اسلحے سے بھرے متعدد ہوائی جہازوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے کاانکشاف کیا ہے۔

ان جہازوں میں موجود اسلحہ مبینہ طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شام، یمن اور عراق میں شدت پسندوں کے لئے بھیجاتھا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والے تمام جہاز آذربائیجان کی سرکاری فضائی کمپنی سلک وے ایئرلائنز کے تھے اور اس فضائی کمپنی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اسلحے کی ترسیل کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ گزشتہ چند سال میں مختلف ممالک نے سلک وے ایئرلائنز کی کم از کم 350 پروازوں کو اسلحے کی ترسیل کے لئے استعمال کیا۔

دیگر ممالک کی دسترس سے بچانے کے لئے ان پروازوں کو سفارتی قرار دے کر خفیہ رکھا جاتا تھا جبکہ ان جہازوں کے ذریعے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ شدت پسند تنظیموں کو پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ان ہی جہازوں کے ذریعے فراہم کیا جانیوالا اسلحہ گزشتہ دنوں عراقی فوج نے بھی داعش کے خلاف آپریشن میں برآمد کیاتھا۔

بلغاریہ کی خاتون صحافی کے دعوﺅں کے جواب میں ابھی تک متحدہ عرب امارات یا سعودی عرب کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری