امریکی حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ، حبیب بینک کا نیو یارک میں برانچ بند کرنے کا فیصلہ


امریکی حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ، حبیب بینک کا نیو یارک میں برانچ بند کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست نیویارک کے مالیاتی امورکے محکمے نے پاکستانی حبیب بینک کی نیویارک برانچ کو 62 کروڑ 96 لاکھ ڈالر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا گیا جو پاکستانی روپوں میں 62 ارب 96 کروڑ روپے بنتے ہیں،جس کے بعد بینک نے اپنی برانچ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیویارک کے محکمہ مالی امور نے دو سال قبل بینک کی نیویارک برانچ میں مالی بے ضابطگی کا الزام لگایا تھا۔تاہم اب بینک کو کمپلائنس پروگرام کی خلاف ورزی پر 62 کروڑ 96 لاکھ ڈالر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا گیا جو پاکستانی روپوں میں 62 ارب 96 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

حبیب بینک کے مطابق جرمانے کا فیصلہ غیر منصفانہ، بلاجواز، قانون اور حقائق کے منافی ہے اس لیے اس نے نیویارک میں رضاکارانہ طور پر برانچ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بینک نے جرمانے کے فیصلے کے خلاف امریکی محکمے سے اپیل کی ہے اور اپنی برانچ بند کرنے کی اجازت مانگی تھی جو دے دی گئی ہے۔ بینک نےمعاملے پر امریکی عدالت سے رجوع کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری