ایران ایٹمی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں، میکرون


ایران ایٹمی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں، میکرون

فرانسیسی صدر نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی دوسرا متبادل ہی نہیں ہے۔

تسنیم نیوز نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمینول میکرون نے آج (منگل) کو فرانس کے بیرون ملک سفراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی ان کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے سفراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اسلامی شدت پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

میکرون کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ دنیا کے مفاد میں ہے کیونکہ اس کا کوئی دوسرا متبادل راستہ ہی نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری