ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد ہوا۔

فیصل سبزواری نے بتایا خواجہ اظہار عید کی نماز پڑھ کر نکلے، نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، قاتلانہ حملے میں وہ محفوظ رہے۔

@IzharulHassan escaped assassination attempt, still at ground. 3 of his police guards took bullets, 1 martyred, few namazis as well pic.twitter.com/XrzCGTI6Su

— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) September 2, 2017

حملہ آور پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، کئی نمازی بھی زخمی ہوئے، خواجہ اظہار کا ایک گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ 

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا خواجہ اظہار کو 15 دن پہلے دھمکی ملی، لندن سے بھی دھمکیاں آ رہی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے بھی خواجہ اظہار پر حملے کی مذمت کی، واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا، جس کے بعد مقابلہ ہوا اور ایک حملہ آور ہلاک کو کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، باقی افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری