ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع


ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان اور ورلڈ الیون میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا پہلا میچ 12ستمبر کو کھیلا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول مقابلوں کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعے کو شروع ہوگئی، جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت500 روپے رکھی گئی ہے لیکن ویب سائٹ پر پیش نہیں کیے گئے، پریمیئم(حینف محمد،نذر محمد، امتیاز احمد،ظہیر عباس اور انضمام الحق انکلوژرز) کی قیمت 2500 ، فرسٹ کلاس(عبدالحفیظ کاردار،سعید احمد، عبدالقادر، ماجد خان، جاوید میانداد اور رمیز راجہ انکلوژرز) کی 4000 رکھی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژرز(عمران خان اور فضل محمود) کا ٹکٹ 6000 جبکہ وی وی آئی پی انکلوژرز (وسیم اکرم اور وقار یونس) کا ٹکٹ 8000 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب کہ آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ www.eticketing.pk پر بک کرانے کے بعد کنفرم ہونے پر مختص کاؤنٹرز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا جائزہ لینے کے بعد شائقین کو براہ راست پبلک کاؤنٹرز سے حاصل کرنے کا موقع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بھی بینک یا اسٹورز سے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہاں شائقین کو سخت مایوسی ہوئی تھی، چند خوش نصیب ہی اپنی مراد پوری کرسکے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری