شامی فوج نے قدیم الرقہ کو داعش سے آزاد کرالیا


شامی فوج نے قدیم الرقہ کو داعش سے آزاد کرالیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے الرقہ شہر کے قدیم حصے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم نیوز نے فرانسیسی  خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہےکہ بین الاقوامی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک افواج نے الرقہ شہر کے قدیم حصے کو درندہ صفت داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان طلال سیلو کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں  کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد الرقہ کا پرانا حصہ مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

طلال کا کہنا تھا کہ فوج کے دستے الرقہ شہر کے مرکز کی طرف پیشقدمی کررہے ہیں۔

رپوٹ کے مطابق الرقہ شہر کے مرکز پر داعشی دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔

بین الاقوامی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فوج کا کہنا ہےکہ الرقہ شہر کے 60 فیصد علاقے کو داعش سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری