دیرالزور پر روسی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے


دیرالزور پر روسی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  شامی علاقے دیرالزور میں روسی جنگی جہازوں نے داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے کر کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے آج علی الصبح اعلان کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے کئی علاقوں میں موجود داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ  بڑی تعداد میں بھاری فوجی سازوسامان کے ذخائر کو تباہ کردیا ہے۔

روسی لڑاکا طیاروں نے داعش کے 9بکتر بند گاڑیاں،دو ٹینک، 6 آرٹلری یونٹس، 3 گولہ بارود کے ذخائر، ایک کمانڈ پوزیشن، اور 20 سے زائد خصوصی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ روس شامی صدر بشاراسد کی حمایت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری