فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے، اسفند یار ولی


فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چارسدہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کے قانون کا خاتمہ کیا جائے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے، اس کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بھی انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر کی حفاظت کی ہے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہو گا، کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو افغان جہاد کے دور سے احتساب کا عمل شروع کرنا ہو گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری